جعلی ڈگری کیس ،سابق صوبائی وزیر محنت ملک اقبال لنگڑیال کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال کا اقبال لنگڑیال کو تین اپریل کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم ، گواہ بھی آئندہ سماعت پر طلب

منگل 2 اپریل 2013 22:04

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔2اپریل۔ 2013ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال مشتاق احمد تارڑ نے جعلی ڈگری کیس میں سابق صوبائی وزیر محنت ملک اقبال لنگڑیال کے وارنٹ گرفتاری بلاضمانت جاری کردیئے ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال کو تین اپریل کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم عدالت نے گواہوں کو بھی تین اپریل کو طلب کرلیا ۔

پی پی 226 سے ملک احمد لنگڑیال مسلم لیگ (ق) کے ٹکٹ پر 2008ء میں ایم پی اے منتخب ہوئے تھے اور انکی پی اے کی ڈگری ہائی کورٹ لاہور نے جعلی قرار دے کر ضمنی الیکشن کرانے کا حکم دیا جس پر 4دسمبر کو پی پی 226 کے حتمی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار جیت گیا تھا اور ڈپٹی الیکشن کمیشنر نے عدالت سیشن جج میں مقدمہ 471,468,420ت پ اور عوامی نمائندگی کے ایکٹ 1976 کے تحت درج کیا جس پر عدالت میں حاضر ہونے کے بعد30مارچ کو عدالت نے جب انکی265 درخواستیں مسترد کی تو وہ یکم اپریل کو عدالت سے غیر حاضر ہوگئے ۔

(جاری ہے)

اب عدالت نے ملک اقبال احمد لنگڑیال جوصوبائی وزیر محنت بھی رہ چکے ہیں کو مغرور قرار دے دیا اور گرفتاری کا حکم دے دیا اور عدالت نے ملک اقبال احمد لنگڑیال کے ضمانتی چک73/12ایل کے زمیندار نصرت کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کرکے طلب کرلیا ہے اور 514ضابطہ فوجداری کے تحت کارروائی ہوگی جس میں جائیداد کی ترقی بھی ہوسکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں