ساہیوال،فرید ٹاؤن میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے منی ایکسچینج کاڈائریکٹرزخمی

منگل 19 مارچ 2013 20:39

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔19مارچ۔2013ء) فرید ٹاؤن ساہیوال میں مسجد شہدا کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے منی ایکسچینج کے ڈائریکٹر راجہ تنویر احمد شدید زخمی ، ڈاکوواردات میں چار لاکھ چار ہزار روپے کے زیورات ، نقدی اور تین موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے ، زخمی ایک ڈاکو گرفتار دو فرو ہونے میں کامیاب ۔

(جاری ہے)

پہلی واردات مسجد شہدا ساہیوال کے قریب ہوئی جہاں ڈاکوؤں نے راجہ تنویر احمد کی کار پر فائرنگ کر کے نقدی وغیرہ لوٹ لی اور راجہ تنویر کو زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔

راجہ تنویر کو ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں اس کی حالت ناز ک بتائی جاتی ہے ۔ دوسری جانب نذیر احمد کے دیرہ پر چار ڈاکوؤں نے دو لاکھ کے زیورات اور 75ہزار روپے کی نقدمی ملازمین کی عورتوں سے چھین کر فرار ہو گئے جبکہ چک 102کے قریب مسعود حسین دوکاندار سے دو ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل اور 8ہزار روپے چھین لیے ۔ جبکہ فرید ٹاؤن اے بلک میں ایک بیوپاری داحیل ساجد سے موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے گیارہ ہزار روپے چھین لیے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں