ساہیوال ،ڈاکووٴں اوردیہاتیوں کے درمیان فائرنگ کاتبادلہ،زدمیں آکرپولیس کانسٹیبل جاں بحق، 2افرادزخمی

اتوار 17 مارچ 2013 19:10

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔17مارچ۔ 2013ء) ساہیوال کے گاؤں9-94ایل میں ڈاکوؤں اور دیہاتیوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں ایک کانسٹیبل موبال خان تھانہ فتح شیر جاں بحق ہوگیا جبکہ دو دیہاتی زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب دو بجے کے قریب سات مسلح ڈاکو ایک شخص عالم کے گھر میں لوٹ مار کرنے کے لئے گھس گئے ۔ اس دوران گھر میں موجود عوالم نے چھپ کر موبائل فون پر اہل گاؤں کو اطلاع کردی جس پر دیہاتی افراد نے مساجد میں بھی اعلان کرادیا۔

(جاری ہے)

گاؤں والے ڈاکوؤں کی سن کر اسلہ لے کر گھروں سے نکل آئے ۔ کانسٹیبل موبال خان بھی جو کہ ہمسایہ تھا باہر نکل کر ڈاکوؤں کا تعاقب کرنے لگا تو ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کردی ۔ دیہاتیوں نے بھی جوابی فائرنگ کی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے کانسٹیبل شہید جبکہ عالم شیر اور غفور زخمی ہوگئے ۔ ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ جس کے بعد پولیس اور دیہاتیوں نے سراغ رساں کتوں کی مدد سے ڈاکوؤں کو تلاش کرنا شروع کردیا ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او منتظر مہدی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ۔ ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن اپنی نگرانی میں شروع کردیا جو کہ ملزمان کی گرفتاری تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں