ساہیوال ، خانہ بدوش کالونی پولیس کے بلا جواز چھاپوں کے خلاف سینکڑوں خواتین کاڈی پی اوکے دفتر کے باہر دھرنا ، سی آئی اے پولیس اہلکارکے خلاف نعرے بازی

جمعہ 15 مارچ 2013 20:47

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔15مارچ۔ 2013ء) خانہ بدوشوں کی کالونی پر سی آئی اے سٹاف پولیس کی بلاوجہ اور بلا جواز چھاپوں کے خلاف سینکڑوں خانہ بدوش خواتین نے جمعہ کو یہاں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال منتظر مہدی کے آفس کے گیٹ پر دھرنا دے کر خواتین نے سی آئی اے پولیس کے ایک انسپیکٹر شاہد نذیر کے خلاف نعرے بازی کی اور سی آئی اے سٹاف پولیس کی طرف سے بلاوجہ گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے گرفتار افراد کی رہائی اور خانہ بدوشوں کے گھروں میں داخل ہوکر غنڈہ گردی کے مرتکب پولیس آفیسران کی معطلی کا مطالبہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

بعدازاں پولیس حکام نے ذمہ دار اختیارات کے ناجائز استعمال کے ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی تو خواتین منتشر ہوگئیں ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں