دوہری شہریت کیس ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال نے(ن)لیگ کے زاہد اقبال پرفرد جرم عائد کردی

بدھ 13 مارچ 2013 23:30

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔13مارچ۔ 2013ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال مشتاق احمد وڑائچ نے مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے زاہد اقبال پر دہری شہریت کیس میں بدھ کو فرد جرم عائد کردی، رکن قومی اسمبلی زاہد اقبال عدالت میں حاضر تھے، فرد جرم عائد کرنے کے بعد عدالت نے ان سے فرد جرم پر دستخط کرائے، عدالت نے گواہوں کو 25 مارچ کو طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق زاہد اقبال ایم این اے 162 نے دوہری شہریت ہونے کے باوجود جھوٹا بیان حلفی الیکشن کمشنر اور ریٹرننگ آفیسر کو 2008ء کے انتخاب میں داخل کرادیا تھا جس پر سپریم کورٹ نے 20 ستمبر 2012ء کو زاہد اقبال ایم این اے کو نااہل قرار دے دیا جس کے بعد وہ دوبارہ چار دسمبر کو ایم این اے منتخب ہوگئے۔ 29 ستمبر کو ڈپٹی الیکشن کمشنر ساہیوال نے سپریم کورٹ کے حکم پر سیشن کورٹ میں زاہد اقبال کیخلاف مقدمہ دائر کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں