وزیر اعلیٰ کی ساہیوال آمد، سینکڑوں خواتین کی مطالبات کی منظوری کیلئے سینہ کوبی

بدھ 13 مارچ 2013 23:30

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔13مارچ۔ 2013ء) وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی ساہیوال آمد پر کمپری ہینسو چوک میں پاک ریونیو کالونی ساہیوال اور گنج شکر کالونی کچی آبادی کی سینکڑوں خواتین نے انتظامیہ کی طرف سے مطالبات پیش کرنے سے روکنے پر سینہ کوبی کرتے ہوئے حکومت کیخلاف نعرے بازی کی اور انتظامیہ کے اقدام پر احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

خواتین نے بعد میں گنج شکر کالونی اور کچی آبادی کی سینکڑوں خواتین اور بچوں کی ساتھ پاکپتن چوک سے جوگی چوک تک مارچ کیا۔ خواتین نے جوگی چوک میں روڈ بلاک کرکے حکومت کی طرف سے کچی آبادیوں کے مکینوں کو بیدخلیوں کے نوٹس دینے پر احتجاج کیا۔ ٹی ایم اے انتظامیہ کیخلاف بھی نعرے بازی کی اور دو گھنٹے کے بعد ٹریفک پولیس نے بحال کرائی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں