تمام اہم شاہراہوں پر پٹرولنگ پوسٹوں کے قیام سے جرائم کی شرح میں واضح کمی آئی ہے ، عوام میں دوران سفر مکمل تحفظ کا احساس پیدا ہواہے ،پٹرولنگ پولیس کے مسلسل گشت سے ہائی وے ڈکیتیاں روکنے میں اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے ، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پٹرولنگ پنجاب ملک خدا بخش اعوان کاظہرانے سے خطاب

منگل 12 مارچ 2013 19:49

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔12مارچ۔ 2013ء) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پٹرولنگ پنجاب ملک خدا بخش اعوان نے کہا ہے کہ صوبے کی تمام اہم شاہراہوں پر پٹرولنگ پوسٹوں کے قیام سے جرائم کی شرح میں واضح کمی آئی ہے اور عوام میں دوران سفر مکمل تحفظ کا احساس پیدا ہواہے۔

(جاری ہے)

پٹرولنگ پولیس کے مسلسل گشت سے ہائی وے ڈکیتیاں روکنے میں اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے جسے برقرار رکھنے میں پٹرولنگ پولیس کا ہر اہلکار و آفیسر چوکس ہے ۔

وہ یہاں ساہیوال چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر اور معروف صنعتکار عابد رؤف چوہدری کی رہائشگاہ پر اپنے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے سے خطاب کر رہے تھے جس میں اعلیٰ پولیس افسران ایڈیشنل انسپکٹر جنرل اور کمانڈنٹ پانجاب کانسٹیبلری ملک احمد رضا طاہر شریک تھے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں