ریلوے کی تاریخ میں انوکھا واقعہ ، تیز گام کا ہارن شوٹ کر گیا،مسلسل ایک گھنٹہ تک چیختا رہا

پیر 11 مارچ 2013 19:56

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔11مارچ۔ 2013ء) ریلوے کی تاریخ میں ٹرین کے ساتھ انوکھا واقعہ ، تیز گام کا ہارن شوٹ کر گیا اور وہ مسلسل ایک گھنٹہ تک چیختا رہا۔

(جاری ہے)

ساہیوال کی ریلوے کالونیوں کے رہائشی ڈر خوف سے باہر نکلے آئے انہوں نے سمجھا کہ ہارن بج رہا ہے کسی نے ساہیوال پر حملہ کردیا ہے جب تک ہارن بجتا رہا ٹرین کا پہیہ بھی جام ہوگیا ، تفصیلات کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام جب ساہیوال ریلوے سٹیشن پر پہنچی تو انجن میں لگا ہوا ہارن اچانک خراب ہوگیا اور مسلسل بجنا شروع ہوگیا جس کی آواز دور تک سنی گئی ، مسافروں اور شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ، ہارن خراب ہونے کی وجہ سے ٹرین بھی رک گئی، ایک گھنٹہ بعد ہارن کو نکال دیا گیا اور ٹرین ہارن کے بغیر روانہ ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں