ساہیوال، محمد عمران نے مسٹرڈسٹرکٹ ساہیوال کا ٹائٹل جیت لیا

پیر 11 مارچ 2013 19:55

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔11مارچ۔ 2013ء) ڈسٹرکٹ باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ”مسٹر وجونیئر مسٹر“ کے مقابلے جناح ہال میں ہوئے ، ان مقابلوں میں محمد عمران نے مسٹر ڈسٹرکٹ اینڈ ڈویژن ساہیوال کا ٹائٹل جیت لیا جبکہ علی رضا نے جونیئر مسٹر ڈسٹرکٹ اینڈ ڈویژن ساہیوال کا ٹائٹل جیت لیا۔

(جاری ہے)

ان مقابلوں میں 28 تن سازوں (کھلاڑیوں) نے حصہ لیا آخر میں ایم پی اے پیر خضر حیات شاہ اور مسلم لیگ (ن) پنجاب کے جائنٹ سیکرٹری ارشد ملک نے انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں