نگران وزیراعظم کیلئے اپوزیشن جماعتوں نے جسٹس شاکر اللہ اور اسلم زاہد کے ناموں پر اتفاق کرلیا ، اگر حکومت نین ہ مانا تو الیکشن کمیشن نگران وزیراعظم نامزد کر ے گا، جمعیت علماء اسلام کی اے پی سی کامیاب ہوگئی ، اب حکومت کو چاہئے کہ وہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کرے، جمعیت علماء اسلام 31 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسہ کرے گی جس کے بعد سب سیاستدان بھاگ جائیں گے، نگران وزیراعظم کیلئے رسول بخش پلیجو اور عطاء اللہ مینگل کے نام دینا چوہدری نثار علی کی ذہنی اختراع ہے،جمعیت علماء اسلام(ف)کے جنرل سیکرٹری عبدالغفور حیدری کی صحافیوں سے گفتگو

اتوار 10 مارچ 2013 14:39

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔10مارچ۔ 2013ء) جمعیت علماء اسلام(ف)کے جنرل سیکرٹری عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کیلئے اپوزیشن جماعتوں نے جسٹس شاکر اللہ جان اور اسلم زاہد کے ناموں پر اتفاق کرلیا ، اگر حکومت نے ان کو نہ مانا تو پھر الیکشن کمیشن نگران وزیراعظم نامزد کر ے گا، جمعیت علماء اسلام کی اے پی سی کامیاب ہوگئی ہے، اب حکومت کو چاہئے کہ وہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کرے، جمعیت علماء اسلام 31 مارچ کو لاہور کے مینار پاکستان پر جلسہ کرے گی جس کے بعد سب سیاستدان بھاگ جائیں گے، نگران وزیراعظم کیلئے رسول بخش پلیجو اور عطاء اللہ مینگل کے نام دینا چوہدری نثار علی کی ذہنی اختراع ہے۔

اتوار کوصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم کیلئے اپوزیشن جماعتوں نے جسٹس شاکر اللہ جان اور اسلم زاہد کے ناموں پر اتفاق کرلیا ہے اگر حکومت نے ان کو نہ مانا تو پھر الیکشن کمیشن نگران وزیراعظم نامزد کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کی اے پی سی کامیاب ہوگئی ہے اب حکومت کو چاہئے کہ وہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کرے۔

انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام 31 مارچ کو لاہور کے مینار پاکستان پر جلسہ کرے گی جس کے بعد سب سیاستدان بھاگ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم کیلئے رسول بخش پلیجو اور عطاء اللہ مینگل کے نام دینا چوہدری نثار علی کی ذہنی اختراع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت آئندہ انتخابات میں اتحاد سیٹ ایڈجسٹمنٹ کسی بھی جماعت سے کرسکتی ہے۔ بلوچستان میں 14مارچ کو اسمبلی بحال ہوجائے گی ، نگران حکومت کے بعد ملک میں سیاسی صورتحال بدل جائے گی۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں