ساہیوال ،جی ٹی روڈ پر حفاظتی دیوار توڑنے پر ہنگامہ آرائی‘ سینکڑوں دیہاتیوں کا مظاہرہ‘ پولیس کا لاٹھی چارج‘ دو مظاہرین گرفتار‘ ایک گھنٹے تک ٹریفک جام‘ 90 مظاہرین کیخلاف مقدمہ درج

جمعرات 7 مارچ 2013 20:18

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔7مارچ۔ 2013ء) ویو موڑ ساہیوال جی ٹی روڈ پر حفاظتی دیوار توڑنے پر ہنگامہ آرائی‘ سینکڑوں دیہاتیوں کا مظاہرہ‘ پولیس کا لاٹھی چارج‘ دو مظاہرین گرفتار‘ ایک گھنٹے تک ٹریفک جام‘ 90 مظاہرین کیخلاف مقدمہ درج کر لیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق چک 86-9L اور 87-9L کے سینکڑوں دیہاتیوں نے ویو موڑ ساہیوال کے مقام پر جی ٹی روڈ کی ون وے کی حفاظتی دیوار توڑ دی اور راستہ بنالیا اور ٹریفک جام کرکے مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے آکر روکا تو مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور ہنگامہ آرائی کی جس پر پولیس نے لاٹھی چارج کرکے مظاہرین کو منتشر کردیا اور ٹریفک بحال کردی جس کے بعد پولیس تھانہ غلہ منڈی نے 90 مظاہرین کیخلاف مقدمہ درج کرکے دو ملزموں خضر حیات اور محمد یعقوب کو گرفتار کرلیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ویو موڑ پر حفاظتی دیوار توڑنے‘ ہنگامہ آرائی‘ پولیس پر پتھراؤ اور پولیس کے سب انسپکٹر کو شدید زخمی کرنے کے الزامات میں 206 مظاہرین کیخلاف دو مقدمات پہلے بھی درج ہوچکے ہیں لیکن مشتعل دیہاتی گرفتاریوں اور مقدمات کے باوجود مظاہرے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں