ساہیوال ، موٹرسائیکل اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ماں بیٹا جاں بحق، دوسرا بھائی شدید زخمی

جمعرات 7 مارچ 2013 20:18

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔7مارچ۔ 2013ء) جی ٹی روڈ پر قادرآباد کے قریب گرڈ سٹیشن یو ٹرن پر موٹرسائیکل اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ماں بیٹا شریفاں اور شوکت جاں بحق جبکہ دوسرا بھائی اللہ دتہ شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق جمعرات کواوکاڑہ کا شوکت اور اللہ دتہ دو بھائی اپنی والدہ شریفاں کے ہمراہ موٹرسائیکل نمبر KFV-7713 پر قادرآباد سے واپس جارہے تھے کہ یوٹرن پر ٹرک نمبر LSC-1307 کی لپیٹ میں آگئے۔

شریفاں موقع پر جاں بحق جبکہ شوکت اور اللہ دتہ دونوں بھائیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ساہیوال میں داخل کرادیا گیا جہاں شوکت کو تشویشناک حالت کے پیش نظر لاہور ریفر کردیا گیا مگر وہ بعدازاں دم توڑ گیا۔ پولیس تھانہ یوسف والا نے ٹرک ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں