ساہیوال ، پولیس نے لندن پلٹ شخص کی بیوی اور بیٹی کے قاتلوں کا سراغ لگالیا،3 ملزمان گرفتار،ملزموں کاطالبہ سے زبردستی زیادتی اور ڈکیتی کا اعتراف

جمعرات 7 مارچ 2013 20:18

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔7مارچ۔ 2013ء) پولیس تھانہ فرید ٹاؤن ساہیوال نے سکیم نمبر 3 ڈبلیو بلاک سے لندن پلٹ شخص کی بیوی اور بیٹی ایف سی کی طالبہ کے دوہرے قتل کے ملزموں کا سراغ لگاکر تین ملزموں کو گرفتار کرلیا اور دو ماہ بعد دوہرے قتل کا معمہ حل کرلیا‘ ملزموں نے طالبہ سے زبردستی زیادتی اور ڈکیتی کی واردات کا اعتراف کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق6 جنوری 2013ء کو تین ملزموں جمشید‘ شبیل مسیح اور بھونک مسیح نے باہمی سازش اور منصوبہ کے تحت لندن پلیٹ عبدالرشید کی بیٹی اقصیٰ اور اس کی ماں نرگس کے گھر میں داخل ہوکر اقصیٰ سے زبردستی زیادتی کی ور شور مچانے پر ماں بیٹی کو گلا دباکر ہلاک کردیا اور لاشوں ک بند کمرے میں چھوڑ کر جاتے ہوئے لیپ ٹاپ‘ نقدی اور زیورات مالیتی چار لاکھ روپے بھی ہمراہ لے گئے۔

(جاری ہے)

ملزموں نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ نرگس کا چک 89/6R کے ایک عامل پیر کے پاس آنا جانا رہتا تھا اور اس کی بیٹی اقصیٰ اس کے ہمراہ جاتی تھی۔ دونوں ماں بیٹی میک اپ کرکے اور زیورات پہن کر جاتی تھین جس پر انکا دل بے ایمان ہوگیا اور اس درندہ صفت واردات کا ارتکاب کیا جسکے دو دن کے بعد پولیس نے پڑوسیوں کی رپورٹ پر لاشوں کو برآمد کرکے مقدمہ درج کیا تھا اب مقدمہ درج کرلیا ہے اور تینوں ملزموں کو عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا اور تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں