ساہیوال، محکمہ اینٹی کرپشن نے چھاپہ مار کر محکمہ ریونیو کی کالونی اسسٹنٹ برانچ کے کلرک کو 40 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

جمعرات 7 مارچ 2013 18:53

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔7مارچ۔ 2013ء) محکمہ اینٹی کرپشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انویسٹی گیشن شفیق احمد ڈوگر نے سول جج حسنین احمد انور کے ہمراہ چھاپہ مار کر محکمہ ریونیو کی کالونی اسسٹنٹ برانچ کے کلرک کو 40 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مذکورہ کلرک نجکاری بورڈ پنجاب کے تحت بیچے جانیوالے کلوآنہ ریسٹ ہاؤس کے خریدار کو بیع نامہ جاری کرنے کیلئے 40 ہزار روپے رشوت مانگ رہا تھا جس پر خریدار نجم الرحمٰن نے محکمہ انٹی کرپشن کو درخواست دی ۔

انہوں نے یہ ریسٹ ہاؤس 95 لاکھ روپے کی خطیر رقم سے خریدا تھا لیکن کمشنر اور ڈی سی او کی واضح ہدایات کے باوجود کلرک بیع نامہ جاری کرنے میں لیت ولعل سے کام لیتا رہا ۔محکمہ انٹی کرپشن نے گرفتار کلرک کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں