ساہیوال ،تیز رفتار بس اور ٹرالر میں تصادم، ڈرائیور سمیت 5 مسافر جاں بحق ،28زخمی

منگل 26 فروری 2013 13:45

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 26فروری 2013ء) ساہیوال میں بس اور ٹرالر میں تصادم کے باعث پانچ مسافر جاں بحق ‘ 28 زخمی جن میں سے متعدد کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو عارف والا روڈ پر وہاڑی سے لاہور جانے والی بس19موڑ کمیر والا کے سڑک کنارے کھڑے لکٹریوں والے ٹرالر سے جا ٹکرائی۔بس میں سوار ڈرائیور سمیت پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

ڈرائیور موقع پر جبکہ دو افراد ہسپتال میں زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے جاں بحق گئے۔حادثے کے نتیجے میں 28افراد زخمی ہوئے جنہیں ڈی ایچ کیوہسپتال ساہیوال منتقل کر دیا گیا ہے ۔زخمیوں میں 11افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ جاں بحق ہونے والوں میں سے چار کی شناخت ہوگئی جبکہ ایک لڑکی کی شناخت نہیں ہوسکی۔ پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور دھند کے باعث پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں