ساہیوال ،تیسری جماعت کا طالب علم سیوریج 16فٹ گہرے کنویں میں گر کر ہلاک

ہفتہ 16 فروری 2013 22:30

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔16فروری۔2013ء) چک7-98آر میں ایک تیسری جماعت کا طالب علم اویس سیوریج کے ایک16فٹ گہرے پانی سے بھرے ہوئے کنویں میں گر کر ہلاک ہوگیا۔ دوگھنٹے تک ریسکیو1122کی ٹیم کے آپریشن کے بعد بچے کی لاش کنویں سے نکال لی گئی ، گاؤں میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ پیدا ہوگئی اور موٹر کے ذریعے پانی کو نانکالا جاسکا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق طالب علم اویس گاؤں میں کھیل رہا تھا کہ اچانک اس کا پاؤں پھسل گیا اور وہ گندے پانی سے بھرے ہوئے 16فٹ گہرے کنویں میں جا گرا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی جس نے اسے زندہ نکالنے کی بھرپور کوشش کی لیکن بجلی نہ ہونے کی وجہ سے وہ کامیاب نہ ہوسکے ۔ بعد میں اسکی لاش کو ریسکیو کے امدادی آپریشن سے نکال لیاگیا ۔ بچے کی لاش جب اس کے گھر پہنچی تو وہاں کہرام مچ گیا جبکہ پورے گاؤں میں لوگ سوگ میں ڈوب گئے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں