ٹریفک پولیس کا ناروا سلوک، ساہیوال میں ٹرانسپورٹرز کا احتجاج

منگل 12 فروری 2013 19:42

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔12فروری۔ 2013ء) ساہیوال شہر سے لوکل روٹوں پر چلنے والی بسوں اور ویگنوں اور دوسری ٹرانسپورٹ کے سینکڑوں ڈرائیوروں اور کنڈیکٹروں نے ریلوے روڈ ساہیوال ‘ ضلع کچہری روڈ پر تائرون کو آگ لگا کر روڈ بلاک کر دیا اور ٹریفک پولیس کے خلاف ہڑتال کی اور دھرنا دیا۔

(جاری ہے)

احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ساہیوال کے رہنما حاجی یعقوب نے کہاکہ ٹریفک پولیس بلاوجہ گاڑیوں کو بھاری جرمانہ کر تی رہی اور ٹریفک پولیس کے انسپکٹر احمد یار نہ صرف منتھخلی ڈی ایس پی ٹریفک اور ایس پی ٹریفک ساہیوال کے نام پر اکٹھی کرتے ہیں بلکہ بعد میں جرمانے کا ٹارگٹ بھی بس اور ویگن سٹینڈ پر کھڑی گاڑیوں کے چالان اور بھاری جرمانے کر کے پورا کیا جاتا ہے۔

چار گھنٹے بعد ضلعی انتظامیہ کی طرف سے منتھلی بند کرانے اور بھاری جرمانے بلاوجہ نہ کرنے کی یقین دہانی کے بعد ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال ختم کر دی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں