کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس کا انجن خراب، مسافروں کی انتظامیہ کیخلاف نعرے بازی

منگل 12 فروری 2013 19:42

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔12فروری۔ 2013ء) کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس کا انجن خانیوال سے ساہیوال تک بار بار خراب ہونے کے سبب پانچ گھنٹے تاخیر سے پہنچنے پر مسافروں کا شدید احتجاج۔ حکومت اور ریلوے انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس جب خانیوال سے نکلی تو ساہیوال تک اس کا انجن بار بار خراب ہوتا رہا اور وہ5 گھنٹے کی تاخیر سے ساہیوال پہنچی۔

ساہیوال اسٹیشن پر مسافروں کی بڑی تعداد گاڑی کے انتظار میں تنگ آ چکی تھی۔ جونہی ٹرین پلیٹ فارم پر پہنچی تو گاڑی میں سوار اور باہر کھڑے مسافروں نے انجن کے بار بار خراب ہونے پر شدید احتجاج کیا اور حکومت اور ریلوے انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں