ساہیوال، تیز رفتا ر بس بے قابو ہوکر ٹرک سے ٹکر اگئی، ایک مسافر ہلا ک،25زخمی، ریسکیو اہلکاروں نے مسافروں کو کھینچ کر باہر نکالا، دونوں ڈرائیورز موقع سے فرار، زخمیوں میں بعض کی حالت تشویش ناک

پیر 11 فروری 2013 19:54

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔11فروری۔ 2013ء) ساہیوال نور شاہ روڈ پر اڈہ کوڑے شاہ کے نزدیک دھند کے باعث ایک تیز رفتار بے قابو بس سڑک کے کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی ، جس کے نتیجے میں ایک مسافر ہلاک اور 25زخمی ہوگئے ، جن میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے،زخمیوں کو جو کہ بری طرح پھنس گئے تھے انہیں ریسکیو1122کے جوانوں نے کھینچ کر باہر نکالا ۔

حادثہ کے بعد ٹرک اور بس کا ڈرائیور فرار ہوگئے ، پولیس تھانہ نورشاہ نے مقدمہ درج کرلیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ایک مسافر بس فیصل آباد سے ساہیوال آرہی تھی کہ کوڑے شاہ کے نزدیک کھڑے ٹرک سے ایک دھماکہ سے ٹکرا گئی ۔ مسافروں کی چیخ و پکار پر قریبی رہائشی لوگوں کی اطلاع کرنے پر ریسکیو کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔اس حادثہ میں ایک مسافر اسلم سکنہ فیصل آباد موقع پر ہلاک ہوگیا ۔ زخمیوں میں شاہد اقبال، یاسین، منیب ، عطاء ، بشیر ، نفیس احمد، ارشاد، رمضان، رستم علی، ساجد ،بھاگاں بی بی ، بہرام، عقیل ، نیاز محمد یاسین ، منیر وغیرہ شامل ہیں ۔ہسپتال ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویش ناک ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں