ساہیوال ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ساہیوال کی طرف سے تحصیلدارکی سرزنش ، قانون گوؤں اور پٹواریوں کی ہڑتال اوراحتجاج کیمپ ،ہڑتالیوں کا اسسٹنٹ کمشنر کا گھیراؤ اور نعرے بازی ، مذاکرات ناکام

ہفتہ 9 فروری 2013 21:35

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔9فروری۔ 2013ء) ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے ساہیوال اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ساہیوال کیپٹن(ر) عبدالستار کی طرف سے تحصیلدار ساہیوال کی سرزنش کرنے پرمحکمہ مال ساہیوال کے نائب تحصیلداروں ، قانون گوؤں اور پٹواریوں نے ہفتہ کو احتجاجی کیمپ لگا کر سارادن ہڑتال کی ، پٹواریوں کی ہڑتال سے سارادن شہریوں اور دیہاتیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

سائیلین مقدمات کی پیشگی بھگتنے کے لئے سارا دن تحصیل احسن ساہیوال میں خوار ہوتے رہے ۔ پٹواریوں نے تحصیل آفس کے گیٹ بند کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کے خلاف نعرے بازی کی ۔ اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال میں صباء اصغر کے ہڑتالی پٹواریوں سے مذاکرات کے لئے آئیں اور پٹواریوں نے اسسٹنٹ کمشنر کا گھیراؤ کیا اور نعرے بازی کی جس سے مذاکرات ناکام ہوگئے۔ پٹواریوں کی ہڑتال جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں