جمہوریت اور جمہوری اداروں کیخلاف ہر سازشش کو ناکام بنا دیا جائے گا ،وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ نعمان لنگڑیال کا مسلم لیگ (ق) کے کارکنوں کے کنونشن سے خطاب

جمعرات 7 فروری 2013 20:17

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔7فروری۔ 2013ء) وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ نعمان لنگڑیال نے کہا ہے کہ جمہوریت اور جمہوری اداروں کیخلاف ہر سازشش کو ناکام بنا دیا جائے گا ۔ وہ جمعرات کو یہاں اپنی رہائش گاہ پر مسلم لیگ (ق) کے کارکنوں کے کنونشن سے خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

نعمان لنگڑیال نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ قائداعثم میں عام انتخابات کیلئے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو چکی ہے ۔

دونوں جماعتوں کا اتحاد ملک گیر کامیابی حاصل کرکے گا ۔ مسلم لیگ (ق) اورپیپلزپارٹی نہ صرف پنجاب بلکہ ملک بھر میں کامیابی حاصل کرے گی ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کیخلاف نوازشریف ٹولہ کی تمام سازشیں ناکام ہو چکی ہیں ۔ اس موقع پر یونین کونسلوں کے چار سابق ناظمین نے مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں