حکمراں ٹولہ جمہوریت کیخلاف سازش کاواویلاکرکے مرضی کے فیصلے ٹھونس رہاہے،کرپشن عروج پرہے ،بدترین لوڈشیڈنگ اوردیگربحرانوں نے عام آدمی کاجینادوبھرکردیاہے،ترقی اورخوشحالی کیلئے عوام کوآئندہ انتخابات میں دیانتدارقیادت کوآگے لاناہوگا، عمران خان کا تحریک انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ساہیوال کے کنونشن کے نام پیغام

پیر 4 فروری 2013 19:59

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔4فروری۔ 2013ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ حکمراں ٹولہ جمہوریت کیخلاف سازش کاواویلاکرکے مرضی کے فیصلے ٹھونس رہاہے،کرپشن عروج پرہے ،بدترینلوڈشیڈنگ اوردیگربحرانوں نے عام آدمی کاجینادوبھرکردیاہے،ترقی اورخوشحالی کیلئے عوام کوآئندہ انتخابات میں دیانتدارقیادت کوآگے لاناہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات پیرکویہاں تحریک انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ساہیوال کے کنونشن کے نام اپنے پیغام میں کہی جوتحریک انصاف ضلع ساہیوال کے صدرشکیل خان نیازی نے پڑھ کرسنایا۔انہوں نے کہاکہ ملک سے لوٹ کھسوٹ کے خاتمے کیلئے عوام دیانتدارقیادت کاانتخاب کرناہوگاموجودہ حکمرانوں نے مہنگائی،کرپشن اورلوڈشیڈنگ جیسے مسائل کے سواء عوام کوکچھ نہیں دیا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں