ساہیوال ، واپڈا نے ریلوے اسٹیشن کے تمام دفاتر اور رہائش گاہوں،ریلوے کالونی کی بجلی کا کنکشن بل نہ دینے کی وجہ سے کاٹ دیا

ہفتہ 2 فروری 2013 22:47

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔2فروری۔ 2013ء) ریلوے اسٹیشن ساہیوال کے تمام دفاتر اور رہائش گاہوں بشمول ریلوے کالونی کی بجلی کا کنکشن بل نہ دینے کی وجہ سے محکمہ واپڈا نے کاٹ دیا جس کی وجہ سے ریلوے اسٹیشن پر رات کے وقت اندھیرا ہو تاہے۔ مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

ادھر رہائش گاہوں میں مقیم لوگوں سے بل وصول کرنے کے باوجو د ریلوے انتظامیہ کے اہلکار وں نے واپڈا کو بل ادا نہیں کیا جس سے ریلوے کے سرکا ری کوارٹروں میں رہائش پذیرملازمین کی بجلی کٹ جانے کی وجہ سے پریشانی کا سامنا ہے ریلوے ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری طور پر وصول کی جانے والی رقم واپڈا کو دے کر ان کے بجلی کے کنکشن بحال کروائے جائے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں