ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کی ٹرین میں موجودگی، ٹرین مقررہ وقت سے25منٹ پہلے ساہیوال پہنچ گئی، مسافر حیرا ن رہ گئے

جمعہ 1 فروری 2013 19:54

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔1فروری۔ 2013ء) کراچی سے لاہور آنے والی خیبر میل ون اپ میں ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کی موجودگی سے پر لگ گئے ‘ ڈرائیور نے ٹرین کو مقررہ وقت سے 25 منٹ قبل ہی پہنچا کر حیران کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو کراچی سے لاہور انے والی خیبر میل ٹرین میں ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے ملتان بھی لاہور جانے کیلئے سوار ہو گئے۔ ڈی ایس ریلوے کو بروقت لاہور پہنچانے کیلئے خیبر میل ون اپ کے ڈرائیور نے ٹرین کو ایسی چابی لگائی کہ ٹرین خانیوال ‘ میاں چنوں‘ چیچہ وطنی ‘ ساہیوال بھی 25 منٹ پہلے ہی پہنچ گئی۔ مسافروں کے استفسار پر ریلوے کے عملہ نے بتایا کہ ٹرین میں ڈی ایس ریلوے سفر کر رہے ہیں اس لئے اتنی تیزی دکھائی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں