ساہیوال، میاں حمزہ شہباز شریف سے لیپ ٹاپ لے کر گھر جانے والے طالبعلم سے ڈاکوؤں نے لیپ ٹاپ چھین لیا

پیر 28 جنوری 2013 20:55

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔28جنوری۔ 2013ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے میاں حمزہ شہباز شریف سے لیپ ٹاپ لے کر گھر جانے والے طالبعلم غلا م مر تضیٰ کو ڈاکوؤں نے گھر پہنچنے سے پہلے لیپ ٹاپ سے محروم کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو ساہیوال میں ہونیوالی تقریب میں غلام مرتضیٰ کو بھی لیپ ٹاپ دیاگیا تقریب کے بعد جب وہ گھر جاتے ہوئے کالج چوک پہنچا تو موٹر سائیکل سوار ڈاکو اس سے لیپ ٹاپ چھیننے کے بعد فرار ہوگئے۔ جس وقت یہ واردات ہوئی پولیس کی بھاری نفری حمز ہ شہباز شریف کی تقریب کے سیکورٹی انتظامات کیلئے موجود تھی ۔ تھانہ فرید ٹاؤن کے عملے نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں