طاہرالقادری کے لانگ مارچ کو غلط کہنے والے کس منہ سے اب اسلام آباد مارچ کرنے جار ہے ہیں ، عام انتخابات کا قریب ہیں، نواز شریف ٹولہ نیا کھیل کھیلنا چاہتاہے، نائب وزیر اعظم چوہدری پرویز الٰہی کا چوہدری شجاعت کی 68ویں سالگرہ پر ساہیوال میں جلسہ کے شرکاء کے نام پیغام

پیر 28 جنوری 2013 20:54

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔28جنوری۔ 2013ء) مسلم لیگ( ق) کے رہنماء نائب وزیر اعظم چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ ڈاکٹرطاہرالقادری کے لانگ مارچ کو غلط کہنے والے اب کس منہ سے اسلام آباد لانگ مارچ کرنے جار ہے ہیں۔ پیر کو مسلم لیگ (ق) کسان ونگ پنجاب کے کوارڈینیٹر ملک حق نواز کی طرف سے چوہدری شجاعت حسین کی 68ویں سالگرہ پر ساہیوال میں ہونیوالے ایک جلسہ کے شرکاء کے نام اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ اب جبکہ عام انتخابات کا وقت قریب ہے میاں نواز شریف ٹولہ نیا کھیل کھیلنا چاہتاہے ۔

(جاری ہے)

یہ پیغام مسلم لیگ (ق) پنجاب کے صدر نذر محمد فتیانہ نے پڑھ کر سنایا۔ اپنے پیغام میں نائب وزیر اعظم چوہدری پرویز الہی نے کہاکہ لیپ ٹاپ تقسیم کرنے سے تعلیم عام نہیں ہوتی بلکہ بنیادی طور پر جو سینکڑوں پرائمری اور مڈل سکولز بنیادی سہولتوں پانی، کمروں اورچار دیواری سے محروم ہیں اور ٹیچروں کی کمی ہے اسے پوراکیا جائے۔ اس موقع پر ملک حق نواز، میاں اللہ یار گڈایو، مہر علی فتیانہ، عثمان فتیانہ، عدنان گجر،علی وٹواور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ ق اتحادیوں کے ساتھ میدان میں اترے گی اور پنجاب میں مسلم لیگ کو سرپرائز دے گی۔ بعدازاں چوہدری شجاعت حسین کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں