ساہیوال ،مقامی عدالت نے رکن قومی اسمبلی چوہدری زاہد اقبال کی عبوری ضمانت میں 6 فروری تک توسیع کر دی

ہفتہ 26 جنوری 2013 21:30

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔26جنوری۔2013ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال مشتاق احمد تارڑ نے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی چوہدری زاہد اقبال کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 6 فروری تک توسیع کر دی۔

(جاری ہے)

20 ستمبر 2012ء کو سپریم کورٹ نے دوہری شہریت ثابت ہونے پر پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی زاہد اقبال کو نااہل قرار دے کر این اے 162 میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیاتھا او رجھوٹا بیان حلفی کے جرم میں سیشن جج کی عدالت میں کمشنر ساہیوال نے مقدمہ دائر کیا جس پر عدالت نے ملزم زاہد اقبال کو طلب کرلیا تھا اس دورن 4 دسمبر کے ضمنی الیکشن میں زاہد اقبال وفاداری تبدیل کر کے مسلم لیگ(ن) کے ٹکٹ پر دوبارہ ایم این اے منتخب ہو گئے ۔

عدالت نے عوامی نمائندگی ایکٹ کی دفعات کے تحت مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے کے وارنٹ گرفتاری جاری کر کے بطور ملزم طلب کیاتھا جس پر زاہد اقبال نے عبوری ضمانت قبل از گرفتاری کرالی تھی۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں