ساہیوال، مسلسل 24گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہریوں کاپیمانہ صبر لبریز ،سینکڑوں مظاہرین میں خواتین اور بچے شامل

پیر 7 جنوری 2013 20:24

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔7جنوری۔ 2013ء) ساہیوال میں مسلسل 24گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہریوں بالخصوص خواتین کاپیمانہ صبر لبریز ہوگیا،سینکڑوں مظاہرین جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے ،نے احتجاج کیے لئے سڑکوں پر نکل آئے ۔ پیر کو یہاں پیر بخاری روڈ ،محلہ پیر بخاری اور غلہ منڈی کی مختلف آبادیوں کیسینکڑوں خواتین ، مردوں اور بچوں نے سوئی گیس کے مرکزی دفتر پر ہلہ بول دیا ،مظاہرین کی دفتروں میں توڑ پھوڑ سے سوئی گیس کے عملہ نے اپنے کمروں کے دروازے بند کرکے جان بچائی، ہاتھوں میں ڈنڈے اٹھا ئے مظاہرین نے گیس کے بلوں کو پھاڑ کر احتجاج کیا۔

اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی ظفر ڈوگر علاقے پر پولیس کی نفری لے کر پہنچ گئے اور مظاہرین کو تسلی اور سمجھاکر عملہ سے مذاکرات کروا کر انہیں منتشر کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں گزشتہ کئی ماہ سے 24گھنٹے کی سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس سے لاکھوں گھریلو صارفین کے چولہے ٹھنڈے ہونے کے بعد بیکار ہوگئے ہیں جبکہ گیس کی اوربلنگ جاری ہے ۔

گیس کے زیادہ قیمتوں کی وجہ سے صارفین پریشان ہیں جبکہ گیس نہ ہونے کی وجہ سے دوسراایندھن مہنگا ہونے کی وجہ سے استعمال ناممکن بن گیا ہے ۔ مجبوراً لوگوں کو چھوٹے ہوٹلوں کینٹین کارخ کرنا پڑتا ہے ۔ گھروں میں نہانے اور وضو کے لئے گرم پانی نہیں ملتا ان حالات کے بعد شہری بپھر گئے اور سوئی گیس کے دفتروں کے اندر زبردستی گیٹ کھول کر اندرجاکر مظاہرہ کیا۔سوئی گیس کے افسران نے موقف اختیار کیا ہے کہ ہم کچھ نہیں کرسکتے گیس پورے ملک میں نہیں ہے

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں