ساہیوال‘ مختلف واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، گاڑی پر فائرنگ سے خوفزدہ ہو کر ایک شخص جاں بحق‘عوام کی بے حسی سے معمر عورت سردی سے ٹھٹھر کر دم توڑ گئی

اتوار 6 جنوری 2013 20:59

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔6جنوری۔ 2013ء) ساہیوال کے قریب اڈا کٹور والا بونگہ حیات لاڑ پر نامعلوم ڈاکوؤں کی کار پر فائرنگ سے کار کے اندر بیٹھا شخص خوفزدہ ہو کر ہلاک ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ایک شخص شبیر لاہور سے اپنے ساتھی کے ہمراہ اپنے رشتہ دار ایک لڑکے وقاص کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد واپس آ رہا تھا کہ راستے میں ایک کار میں مسلح ڈاکوؤں نے ان کا تعاقب کیا جب کار نہ روکی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی ۔

کار میں سوار افراد فائرنگ سے محفوظ رہے تاہم شبیر اس واقعہ سے گھبرا گیا اور خوفزدہ ہو کر بے ہوش ہو گیا اسے ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ وہ بے ہوشی میں دم توڑ گیا۔ دریں اثناء ایک نامعلوم معمر عورت سڑک کنارے سردی اور لوگوں کی بے حسی کے باعث بروقت ہسپتال نہ لے جانے پر ہلاک ہو گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو اطلاع ملنے پر ایمبولینس ہسپتال لے جانے کیلئے موقع پر پہنچی تو لوگوں کی بے حسی کہ کئی بھی اس کے ساتھ ہسپتال جانے کو تیا رنہ ہوا ۔

ایدھی ایمبولینس کے عملہ کا موقف تھا کہ ہسپتال میں ان کے ساتھ کوئی جائے گا تو وہ مریض کو لے جائیں گے کیونکہ ہسپتال والے اس صورت میں مریض کو لیتے ہیں ورنہ نہیں۔ اس موقع پر کسی نے بھی اس کے ساتھ نہ جانے پر ایمبولینس خالی چلی گئی۔ اس دوران معمر عورت کی حالت مزید خراب ہو گئی ۔ اس دوران ایک شخص اسے ہسپتال لے گیا جہاں وہ چل بسی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں