ساہیوال، گورنمنٹ بوائز کالج کے پرنسپل کی پھرتیاں ، وزیراعلیٰ پنجاب کی غیر متوقع آمد کی پر کالج سٹاف کو اتوار کو کالج بلا کر کالج کی صفائی کرا تے رہے ،سٹاف شدید سردی دھند کے باوجود غیر حاضری کے خوف سے دور دراز سے صبح 8 بجے کالج پہنچ کر اپنے اپنے ڈیپارٹمنٹ کی صفائی کرتے رہے

اتوار 6 جنوری 2013 20:57

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔6جنوری۔ 2013ء) گورنمنٹ بوائز کالج کے پرنسپل کی پھرتیاں ، وزیراعلیٰ پنجاب کی غیر متوقع آمد کی بناء پر کالج سٹاف کو اتوار کو کالج بلا کر کالج کی صفائی کرائی جاتی ہے ، سٹاف شدید سردی دھند کے باوجود غیر حاضری کے خوف سے دور دراز سے صبح 8 بجے کالج پہنچ کر اپنے اپنے ڈیپارٹمنٹ کی صفائی کرتے رہے ، ڈیپارٹمنٹ کے تمام ہیڈز بھی حاضر تھے ، تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ساہیوال میں طلباء و طالبات کو لیب ٹاپ تقسیم کرنے میں ابھی تک یہ کنفرم نہیں ہے کہ وہ کب آئیں گے صرف یہ اطلاع ہے کہ اگلے ہفتہ شاید وہ آ جائیں ، اس اطلاع پر کالج کے پرنسپل نے پھرتیاں دکھائی اور ان کی متوقع آمد ایک ہفتہ سے قبل ہی 6 جنوری کو چھٹی (اتوار) کو ہی کالج میں سب کو حاضر کرلیا ، ایک باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا کہ تمام عمل اتوار کو حاضر ہوگا ورنہ ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی ، پرنسپل کے اس غیر قانونی احکامات پر تمام عملہ حیران ہے اور پریشان بھی کہ انہیں شدید سردی ، دھند میں دور دراز سے بلایا گیا حالانکہ کسی دوسرے ادارے میں ایسے احکامات جاری نہیں ہوئے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں