گورنر پنجاب مسلم لیگی نہیں پیپلز پارٹی کے ہیں، مخدوم احمد محمود کو صدر زرداری نے گورنر بنایا کارکنوں کو کوئی اعتراض نہیں ،اگر گورنر کے نواز شریف اورشہباز شریف سے رابطے ہیں تو اچھی بات ہے ،پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو27 دسمبر کے جلسے سے اپنی سیاست کا عملی طور پر آغاز کریں گے ، بلاول بھٹو کے سیاست میں آنے سے پارٹی میں ایک نیا حوصلہ و جذبہ پیدا ہو گا، طاہر القادری کے فارمولے کو مسترد کرتے ہیں ، پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر منظور وٹو کی گڑھی خدا بخش روانگی سے قبل ساہیوال میں پریس کانفرنس

بدھ 26 دسمبر 2012 21:23

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔26دسمبر۔ 2012ء) وفاقی وزیر و پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر منظور وٹو نے کہاہے کہ گورنر پنجاب مسلم لیگی نہیں اب پیپلز پارٹی کے ہیں، مخدوم احمد محمود کو صدر زرداری نے گورنر بنایا ،کارکنوں کو کوئی اعتراض نہیں ہے،پارٹی چیئرمین27 دسمبر کے جلسے سے اپنی سیاست کا عملی طور پر آغاز کریں گے ، بلاول بھٹو کے سیاست میں آنے سے پارٹی میں ایک نیا حوصلہ و جذبہ پیدا ہوگا۔

وہ بدھ کو یہاں لاڑکانہ جاتے ہوئے پیپلز پارٹی ساہیوال کے ضلعی صدر ذکی چوہدری کے لگائے گئے قافلہ کیمپ میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر پی پی پی پنجاب کے جنرل سیکرٹری تنویرکائرہ ، ایم اے غلام فرید کاٹھیا ، ایم پی اے چوہدری حفیظ اختر ، پیپلز پارٹی ساہیوال کے صدر ذکی چوہدری اور بڑی تعداد میں ساہیوال ڈویژن کے کارکن موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گورنرپنجاب احمد محمود کے آنے کے بعد جنوبی پنجاب میں نئے صوبے کے قیام کا عمل مکمل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس جیالوں کیلئے کھول دیاگیا ہے وہ وہاں ٹھہر سکتے ہیں۔ منظور وٹو نے کہا کہ صدر زرداری نے مجھے پنجاب کا صدر بنانے کے بعد کارکن سمجھتے ہیں پنجاب میں نواز شریف ، شہباز شریف کے مقابلے کالیڈڑ انہیں مل گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم طاہرالقادری کے فارمولے کو مسترد کرتے ہیں یہ انتخابی عمل سیاست جمہوریت کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو 27 دسمبر سے عملی سیاست کا آغاز کریں گے۔ بلاول بھٹو آئندہ انتخابی جلسوں میں حصہ لیں گے ، بلاول بھٹو کے سیاست میں آنے سے پارٹی میں ایک نیا حوصلہ و جذبہ پیدا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب کے اگر رابطے نواز شریف ، شہباز شریف سے ہیں تو اچھی بات ہے ۔ زرداری نے بھی نواز شریف سے ہاتھ ملایا تھا یہ پارٹی لائن ہے کہ مفاہمت کی سیاست کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں ہمیں شکست نہیں ہوئی اور نہ ہی ارکان اسمبلی (ن) لیگ میں گئے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں