سائنس اور دیگر جدید علوم کی تعلیم کو فروغ دیئے بغیر ترقی نہیں کی جاسکتی ‘ ضروری ہے کہ دور دراز علاقوں میں معیاری سائنسی تعلیمی ادارے قائم کیے جائیں‘ تعلیم کے فروغ سے ٹیلنٹ کو آگے آنے کا موقع ملے گا اور ملک سائنس میں ترقی کرے گا، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی میر چنگیز خان جمالی کا کامسیٹ انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے دورے کے موقع پر اساتذہ سے خطاب

منگل 18 دسمبر 2012 15:08

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔18دسمبر 2012ء) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی میر چنگیز خان جمالی نے کہا ہے کہ سائنس اور دیگر جدید علوم کی تعلیم کو فروغ دیئے بغیر ترقی نہیں کی جاسکتی ‘ ضروری ہے کہ دور دراز علاقوں میں معیاری سائنسی تعلیمی ادارے قائم کیے جائیں‘ تعلیم کے فروغ سے ٹیلنٹ کو آگے آنے کا موقع ملے گا اور ملک سائنس میں ترقی کرے گا ۔

وہ یہاں کامسیٹ انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے دورے کے موقع پر اساتذہ سے خطاب کررہے تھے ۔اس موقع پر ڈائریکٹر ڈاکٹر ظہیر الدین شیخ ،رجسٹرار ڈاکٹر اظہار حسین ،ایڈوائزر ڈاکٹر شوکت علی حیات ،ڈاکٹر راشد سعید ،ڈاکٹر شوکت اقبال ،ڈاکٹر شازیہ منان ،نوید احمد ،پروفیسر ارجمند قریشی ،راناعدیل عباد ،بلال رفیق اور صفدر علی بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر اور کامسیٹ کے چانسلر میر چنگیز خان جمالی نے کہا کہ موجودہ حکومت سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں نجی شعبے کو بھی شامل کر رہی ہے تا کہ مقامی ضروتوں کے مطابق ادارے قائم ہوں جس سے خود روزگار کے مواقع پیدا ہوں اور صنعتی ترقی کو فروغ ملے۔انہوں نے کامسیٹ پر زور دیا کہ وہ غیر ملکی یونیورسٹیوں سے معاہدے کریں تا کہ انہیں ریسرچ کی زیادہ بہتر سہولتیں دستیاب ہو سکیں ۔

انہوں نے بتایا کہ کامسیٹ کا ایک اور کیمپس جعفر آباد بلوچستان میں قائم کیا جا رہا ہے تا کہ دور دراز علاقے کے نوجوانوں کو بھی بہتر تعلیمی سہولتیں دستیاب ہوں ۔انہوں نے کامسیٹ ساہیوال کی نصابی و ہم نصابی کامیابیوں کوسراہا اور امید ظاہر کی کہ یہ ادارہ ساہیوال ڈویژن میں سائنسی تعلیم کے فروغ کیلئے بھر پور کردار ادا کر ے گا ۔ڈائریکٹر ڈاکٹر ظہیر الدین شیخ نے اپنی بریفنگ میں بتایا کہ کامسیٹ ساہیوال مین چار شعبوں مینجمنٹ سائنسز،کمپیوٹر سائنسز ،بایئو سائنسز اور مکینیکل انجیئنرنگ میں بیچلر اور ماسٹرز پروگرام جاری ہیں جبکہ عنقریب سوفٹ ویئر انجیئنرنگ اور الیکٹریکل انجیئنرنگ کے شعبے بھی قائم کیے جا رہے ہیں۔

اس وقت کیمپس میں 1652 طلباء و طالبات زیر تعلیم ہیں جبکہ فکیلٹی کی تعداد 100 سے زیادہ ہے جن میں سے 28 پی ایچ ڈی ڈاکٹرز ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں