ایف بی آر ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافہ کیلئے ٹیکس ایمنسٹی سکیم متعارف کرا ئے گا، امسال ریونیو کا ہدف 2381ارب روپے مقرر کیا ،ٹیکس کلچر کے فروغ کیلئے متعدد اقدامات کئے جارہے ہیں،ممبر آڈٹ فیڈر ل بورڈ آف ریونیو مصطفی اشرف کا ساہیوال میں افسران سے خطاب

جمعہ 14 دسمبر 2012 19:54

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔14دسمبر۔ 2012ء) ممبر آڈٹ فیڈر ل بورڈ آف ریونیو مصطفی اشرف نے کہاہے کہ ایف بی آر ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافہ کیلئے ٹیکس ایمنسٹی سکیم متعارف کرا رہاہے جس سے 30لاکھ نئے ٹیکس دہندگان ٹیکس نیٹ میں شامل ہوجائیں گے امسال ریونیو کا ہدف 2381ارب روپے مقرر کیا گیا ہے جسے حاصل کرنے کیلئے تمام فیلڈ دفاتر متحرک ہیں ۔

ایف بی آر نے شفاف بیلٹنگ کے ذریعے 9ہزار 700کیسز کو آڈٹ کیلئے منتخب کیا ہے تاکہ ٹیکس کے نظام کو ٹرانسپرنٹ بنایاجاسکے ۔ وہ یہاں ساہیوال میں ملتان اور بہاولپور ریجن کے ٹیکس افسران کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر کمشنر ان لینڈ ریونیو ڈاکٹر جاوید شہریار ‘ فاروق احمد خان ‘ایڈیشنل کمشنر آڈٹ آصف رسول ‘بہادر خان ‘ ڈپٹی کمشنر آڈٹ قادر نوازاور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ان آڈٹ کیسز کو جلد نمٹانے کیلئے حکمت عملی مرتب کر لی گئی جس کے تحت شفاف طریقہ سے آڈٹ کیلئے منتخب کمپنیز کے کیسز کاجائزہ لیا جائے گا اور اس کیلئے مانیٹرنگ کا نظام وضع کرلیا گیا ہے ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پورے پاکستان میں 1200کمپنیز اور 8500نان کارپوریٹ کمپنیز کا انتخاب کیا گیا ہے جن میں سے 426کا تعلق ساہیوال زون سے ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں ٹیکس کلچر کے فروغ کیلئے متعدد اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ ریونیو حاصل ہو اورملک میں ٹیکس بیس کو بڑھا یا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں