ساہیوال، ضمنی انتخاب کے موقع پر ہونے والی ہوائی فائرنگ کے الزام میں پولیس نے مزیدچار لیگی کارکنوں کو گرفتار کرلیا

بدھ 12 دسمبر 2012 23:29

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔12دسمبر۔ 2012ء) ساہیوال کے حلقہ162این اے کے ضمنی انتخاب کے موقع پر ہونے والی ہوائی فائرنگ کرنے کے الزام میں پولیس نے مزیدچار مسلم لیگی کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

اس طرح گرفتار ہونے والوں کی تعداد چھ ہو گئی ہے پولیس نے ان کے قبضہ سے پمپ ایکشن بندوق اور پسٹل برآمد کئے ہیں گرفتار ہونے والوں میں عمر، زاہد، بلال، ندیم شامل ہیں بارہ مسلم لیگیوں کے خلاف دومختلف مقدمات درج کئے گئے تھے۔ ان کی گرفتاری کے بعد ان کے خلاف مزید ناجائز اسلحہ رکھنے کے بھی مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں