کوئٹہ سے آنے والی جعفر ایکسپریس کا انجن ساہیوال کے قریب فیل ہو گیا ، ریلوے ٹریفک دو گھنٹے معطل رہی ،کراچی ایکسپریس کے انجن کے ساتھ ٹرین کو ساہیوال پہنچایا گیا، ٹرین کے سینکڑوں مسافروں کو سخت اذیت کا سامنا کرنا پڑا

اتوار 9 دسمبر 2012 21:05

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔9دسمبر۔ 2012ء) کوئٹہ سے آنے والی جعفر ایکسپریس کا انجن ساہیوال کے قریب اتوار کو فیل ہو گیا ، ریلوے ٹریفک دو گھنٹے معطل رہی ،کراچی ایکسپریس کو روک کر اس کے انجن کے ساتھ ٹرین کو ساہیوال پہنچایا گیا، ٹرین کے سینکڑوں مسافروں کو سخت اذیت کا سامنا کرنا پڑا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جعفر ایکسپریس کا اچانک انجن ساہیوال سے چار کلومیٹر دور فیل ہو گیا ۔اس دوران کراچی ایکسپریس کو روک کر اس کے انجن سے دھکا لگا کر ٹرین کو ساہیوال لایا گیا اور لائن کو کلیئر کر دیا گیا ساہیوال میں ایک گھنٹہ بعد انجن کو ٹھیک کرکے اسے روانہ کر دیا۔ جس کے بعد کراچی ایکسپریس کو بھی لاہور جانے کا راستہ مل گیا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں