پی پی226 میں ہونے والا ضمنی انتخاب (ن) لیگ کی حکومت نے ہائی جیک کرلیا ،جعلی ووٹ بھگتا کر پولنگ سٹیشنوں پر قبضہ کرکے پولنگ کرائی گئی، انتخاب کو فوری طور پر کالعدم قرار دیا جائے، جعلی مینڈیٹ لینے والے ایم پی اے کا حلف روکا جائے اگر صدر‘ وزیراعظم‘ نائب وزیراعظم الیکشن کمیشن نے اس دھاندلی کا نوٹس نہ لیا تو پھر آئندہ وہ فارغ ہیں، نواز شریف ہی اگلا الیکشن جیت جائے گا، مسلم لیگ(ق) کے نائب صدر سابق صوبائی وزیر ملک اقبال احمد لنگڑیال کی پریس کانفرنس

ہفتہ 8 دسمبر 2012 18:58

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔8دسمبر۔ 2012ء) مسلم لیگ(ق) کے نائب صدر سابق صوبائی وزیر ملک اقبال احمد لنگڑیال نے کہا ہے کہ حلقہ پی پی226 میں ہونے والا ضمنی انتخاب (ن) لیگ کی حکومت نے ہائی جیک کرلیا تھا جعلی ووٹ بھگتا کر پولنگ سٹیشنوں پر قبضہ کرکے پولنگ کرائی گئی ۔اس انتخاب کو فوری طور پر کالعدم قرار دیا جائے۔ جعلی مینڈیٹ لینے والے ایم پی اے کا حلف روکا جائے اگر صدر‘ وزیراعظم‘ نائب وزیراعظم الیکشن کمیشن نے اس دھاندلی کا نوٹس نہ لیا تو پھر آئندہ وہ فارغ ہیں نواز شریف ہی اگلا الیکشن جیت جائے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ(ق) کے نائب صدر سابق صوبائی وزیر ملک اقبال احمد لنگڑیال نے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ2008ء کے الیکشن میں ڈالے گئے ووٹوں کی تعداد97 ہزار تک پہنچ گئی دونوں کی تعداد جعلی ووٹوں کی وجہ سے بڑھی ہے۔ الیکشن کے دنوں میں سرکاری ملازمین کو معطل کیا گیا۔ جبری رخصت پر بھیج دیا گیا ایک کانسٹیبل کو مسلم لیگ(ن) کی حمایت نہ کرنے پر سہالہ بھیج دیا گیا۔ اس ریکارڈ دھاندلی کے خلاف ثبوت کے ساتھ الیکشن کمیشن آفس میں درخواست دے دی گئی۔ عدالت میں بھی رٹ دائر کریں گے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں