پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے دوتین ملکوں سے بات چیت چل رہی ہے ،امید ہے مثبت نتائج سامنے آئیں گے، آئی سی سی بھی پاکستان میں کرکٹ کی جلد بحالی چاہتی ہے،بھارت میں پاکستانی کھلاڑیوں کو کسی تنظیم سے خطرہ نہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین چودھری ذکاء اشرف کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 6 دسمبر 2012 12:43

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔6دسمبر 2012ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین چودھری ذکاء اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے دوتین ملکوں سے بات چیت چل رہی ہے ،امید ہے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

(جاری ہے)

ساہیوال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذکا اشرف نے کہا کہ آئی سی سی بھی پاکستان میں کرکٹ کی جلد بحالی چاہتی ہے جبکہ کرکٹ کھیلنے والے ملک سوچ رہے ہیں کہ پاکستان جانے میں پہل کون کرے؟ ان کا کہناتھاکہ حکومت خواہ کسی جماعت کی ہو ،کرکٹ کی بحالی کے لئے سیکورٹی اداروں کو مل کرکام کرنا ہوگا۔

بھارت میں پاکستانی کھلاڑیوں کو کسی تنظیم سے خطرہ نہیں ،بال ٹھاکرے بیمار تھے تو فون پر ان کی خیریت دریافت کی تھی ۔انہوں نے کہا ضروری نہیں کہ بیٹنگ کوچ پاکستان سے ہو، محمد آصف اور دیگر کھلاڑیوں کی سزامعاف ہوگئی تو انہیں کھلانے پر غورکرسکتے ہیں۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں