ساہیوال،ضمنی الیکشن جیتنے پر ہوا ئی فائرنگ ، (ن) لیگ کے 8کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج‘4گرفتار

بدھ 5 دسمبر 2012 13:28

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔5دسمبر 2012ء ) ساہیوال میں ضمنی الیکشن جیتنے پرفائرنگ کے الزام میں مسلم لیگ ن کے 8کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

آر پی او ساہیوال فاروق مظہر خان کے مطابق باقی ملزموں کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے مار رہی ہے جبکہ چیچہ وطنی میں ضمنی الیکشن جیتنے پر ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزموں کے خلاف 2 مقدمات درج کئے گئے ہیں اور یہ مقدمات زیردفعہ 285،286کے تحت سرعام اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے کے الزامات کے تحت درج کئے گئے پولیس کے مطابق 2ملزموں غلام عباس اور شوکت حسین کو گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں