سیالکوٹ سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کا انجن خراب ،پانچ گھنٹے بعد لاہور سے نیا انجن نے پر ٹرین کراچی روانہ ،مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ، اکثر مسافر ٹرین چھو ڑ کر بائی روڈ چلے گئے ، عید سے قبل اور عید کی رات ریلوے حکام کی بدحواسیاں ، عید کیلئے گھروں کو جانے والے ہزاروں مسافروں کو پریشان کئے رکھا

پیر 29 اکتوبر 2012 22:51

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔29اکتوبر ۔2012ء) سیالکوٹ سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کا انجن جیگابگا ریلوے اسٹیشن پر عید کے تیسرے دن خراب ہو گیا پانچ گھنٹے بعد لاہور سے نیا انجن منگوا کر ٹرین کو ساہیوال براستہ کراچی روانہ کیا گیا ،اس دوران مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، اکثر مسافر بائی روڈ روانہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء عید سے قبل اور عید کی رات ریلوے حکام کی بدحواسیوں نے عید کیلئے گھروں کو جانے والے ہزاروں مسافروں کو پریشان کئے رکھا، پہلے ریلوے نے عید کے دن پانچ ٹرینوں کو بند کرنے کا اعلان کر دیا، مسافروں کو اپنی ریزریشن کی گئی ٹکٹیں واپس کرنا پڑی جبکہ عید کی دوسری رات پھر کنٹرول پیغام آیا کہ پانچ اہم ٹرینوں علامہ اقبال، ملت، کراچی ایکسپریس، عوام ایکسپریس کو بند کرنے کے اوقات میں توسیع کرکے27 سے29اکتوبر تک کر دیا ہے ،اس اعلان کی خبریں ٹی وی چینلز پر نشر ہو گی تو دو گھنٹے بعد پھر پیغام مل گیا کہ گاڑیاں جو بند کی گئی ہیں وہ دوبارہ26اکتوبر کی صبح سے چلا دی گئی ہیں ، لیکن بدحواسی سے مسافر تین دن تک پریشان رہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں