ساہیوال،گیمبر ریلوے سٹیشن پر جعفر ایکسپریس کا انجن فیل، مسافروں نے رکاوٹیں کھڑی کرکے آنے جانے والی ٹرینیں روک لی

اتوار 21 اکتوبر 2012 23:09

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔21اکتوبر۔ 2012ء) ضلع ساہیوال کی آخری حدود گیمبر ریلوے سٹیشن پر جعفر ایکسپریس کا انجن فیل ہونے پر مسافروں نے رکاوٹیں کھڑی کرکے آنے جانے والی ٹرینیں روک لی ،دو گاڑیوں کے مسافروں کے درمیان ریلوے اسٹیشن میدان جنگ بن گیا ،ایک دوسرے کے گریبان پکڑ لئے ،گھونسوں ،ٹانگوں ،مکوں کا آزادانہ استعمال ،مسافروں کے چہرے سوجھ گئے ۔

چوکی گیمبر پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پالیا ۔ٹریفک معطل ،گاڑیوں کے مسافروں نے پہیہ جام کر دیا ،مسافر 7 گھنٹے تک پھنسے رہے ،ان کے پاس پانی ،روٹی اوردیگر ضروریات کی اشیاء کا کوٹہ ختم ہوگیا ،مسافر بچے روتے رہے ۔تفصیلات کے مطابق جعفر ایکسپریس ساہیوال سے روانہ ہونے کے بعد 11 بجے اس کا انجن گیمبر (ساہیوال ) ریلوے اسٹیشن پر فیل ہوگیا ،6 گھنٹے گزر جانے کے باوجود اسے دوسرا انجن فراہم نہ کیا گیا تو مسافر بپھر گئے ۔

(جاری ہے)

سیمنٹ کے بڑے بڑے پتھر ریلوے لائن پر رکھ کر اورخود لائن پر کھڑے ہو کر گاڑیاں روکنا شروع کر دیں ۔مسافروں نے لاہور جانے والی تیز گام اور ساہیوال جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کو زبردستی روک لیا اس دوران جعفر ایکسپریس اور علامہ اقبال ایکسپریس کے مسافروں کے درمیان تصادم ہوگیا ،لیکن گاڑیاں نہ چل سکیں ۔ 7 گھنٹے بعد جعفر ایکسپریس کونیا انجن لگا کر روانہ کر دیا جس کے بعد ٹریفک بحال ہگئی ۔دریں اثناء گاڑیوں کی آمدورفت میں تاخیر کا سلسلہ جاری ہے ،8 سے 12 گھنٹے ٹرینیں لیٹ آجارہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں