ساہیوال،تیز گام کا چیچہ وطنی سے ساہیوال کے درمیان 25 کلومیٹر فاصلہ پر تین مرتبہ انجن فیل ،6 گھنٹے گزر جانے کے باوجود انجن نہ مل سکا ،انجن لاہور سے چل پڑا، ،ناراض مسافروں کو یقین دہانی ،مسافر رل گئے

جمعہ 19 اکتوبر 2012 21:07

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔19اکتوبر۔ 2012ء) کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام کا چیچہ وطنی سے ساہیوال کے درمیان 25 کلومیٹر فاصلہ پر تین مرتبہ انجن فیل ،6 گھنٹے گزر جانے کے باوجود انجن نہ مل سکا ،انجن لاہور سے چل پڑا ہے ،ناراض مسافروں کو یقین دہانی مسافر رل گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تیز گام جو کہ 6 گھنٹے تاخیر سے ساہیوال پہنچی ہے اس کا انجن پہلے چیچہ وطنی ریلوے اسٹیشن پر خرابہوا وہاں سے اس انجن کو چلایا گیا تو وہ ساہیوال آؤٹر سگنل سے باہر خراب ہوگیا وہاں سے اسے سٹارٹ کیا گیا تو ساہیوال ریلوے اسٹیشن پر پہنچ کر جواب دے گیا اب یہاں لاہور سے نیا انجن منگوانے کی مسافروں کو نوید سنائی گئی ہے جوکہ کم ازکم تین گھنٹے بعد پہنچے گا ۔

ریلوے حکام نے مسافروں کو قابو میں رکھنے کیلئے ضلعی پولیس کی مدد طلب کر لی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں