توہین رسالت قانون تمام مسالک پر برابری کی سطح پر نافذ نہ کیا گیا تو عالمی جنگ چھڑ سکتی ہے ، اقوام متحدہ کو لکھے گئے خط کا تاحال کوئی جواب نہیں آیا، حکومت نے اقوام متحدہ سے فوری توہین رسالت کا قانون منظور نہ کروایاتو راست اقدام پر مجبور ہونگے، سنی اتحاد کونسل کے رہنما رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ فضل کریم کا ساہیوال اسٹیشن پر استقبال کیلئے آئے عوام سے خطاب،ساہیوال پہنچنے پر انجن کا پانی ختم ، ڈرائیور نے لاہور جانے سے انکار کر دیا ، انجن میں پانی ڈال کر ٹرین کی لاہور کیلئے روانگی

پیر 15 اکتوبر 2012 21:29

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔15اکتوبر ۔2012ء) سنی اتحاد کونسل کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی حاجی صاحبزادہ فضل کریم نے کہاہے کہ توہین رسالت قانون تمام مسالک پر برابری کی سطح پر نافذ نہ کیا گیا تو عالمی جنگ چھڑ سکتی ہے ، اقوام متحدہ کو اس حوالے سے لکھے گئے خط کا تاحال کوئی جواب نہیں آیا، حکومت اقوام متحدہ سے فوری توہین رسالت کا قانون منظور کروائے ورنہ ہم راست اقدام پر مجبور ہوں گے۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو یہاں ٹرین مارچ کے ساہیوال پہنچنے پر استقبال کیلئے آنے والے عوام سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عاشقان رسول کٹ تو سکتے ہیں مگر حضور کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتے۔ قبل ازیں ٹرین مارچ جب ساہیوال پہنچا تو انجن کا پانی ختم ہو گیا ڈرائیور نے آگے لاہور جانے سے انکار کر دیا جس پر انجن میں پانی ڈال کر اسے رو انہ کیا گیا۔ ایس پی ریلوے روبن یامین ٹرین کے ساہیوال اسٹیشن پر کھڑے رہنے کے تمام وقت اسٹیشن پر موجود رہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں