داتا کی نگری پکار رہی ہے مشکل گھڑی میں نقلی شیر کہاں چھپے بیٹھے ہیں؟،بابر اعوان ، حملے کے بعد پنجاب حکومت کو مستعفی ہوجانا چاہئے،نواز شریف ملک چھوڑ کر لندن فرار ہو رہے ہیں، مجھے پنجاب کامقدمہ لڑنے کے لئے بھیجاگیاہے،وفاقی وزیرقانون کی ساہیوال پیپلزلائرزفورم کے عہدیداروں سے گفتگو۔اپ ڈیٹ

ہفتہ 3 جولائی 2010 18:08

ساہیوال(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3 جولائی۔2010ء) وفاقی وزیرقانون ڈاکٹر بابر اعوان نے پنجاب حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ داتا کی نگری پکار رہی ہے کہ اس مشکل گھڑی میں نقلی شیر کہاں چھپے بیٹھے ہیں؟،نوازشریف اور شہبازشریف کاواویلا بلاجواز ہے،نوازشریف ایک بارپھر ملک چھوڑ کر لندن فرار ہورہے ہیں۔ساہیوال میں پیپلزلائرزفورم کے عہدیداروں سے گفت گو کرتے ہوئے ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ انہیں پنجاب کامقدمہ لڑنے کے لئے بھیجاگیاہے اوروہ وکلا کی فلاح وبہبود کے لئے میدان میں نکلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف اورشہبازشریف کاواویلا بلاجواز ہے۔ پنجاب دہشت گردی کی لہرجاری ہے،نوازشریف ایک مرتبہ پھر ملک چھوڑکرلندن جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ عدلیہ کے خلاف کوئی سازش نہیں کررہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل پتوکی بار سے خطاب کرتے ہوئے وزیرقانون ڈاکٹربابراعوان نے کہا کہ وہ یاروں کے یار ہیں ،سرکاری خرچے پر دوستی نہیں نبھاتے۔وہ عوامی وکیل ہیں اوربنچوں پربیٹھنے والوں کے پاس جانے سے انہیں کوئی نہیں روک سکتا۔

ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ داتا کی نگری پکار رہی ہے کہ اس مشکل گھڑی میں نقلی شیر کہاں چھپے بیٹھے ہیں ۔پنجاب حکومت امن و امان کے قیام میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، اسے مستعفی ہوجانا چاہیئے۔بابراعوان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی آئندہ عام انتخابات میں پنجاب میں کلین سوئپ کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی جیلوں میں ورکروں کو چھوڑ کر بھاگ جانے والے شریف برادران پیپلز پارٹی کو شکست نہیں دے سکتے۔انہوں نے مزید کہا کہ وردی والا بھاگ گیا ہے اور اس کے چمچے پیپلز پارٹی کی حکومت کیخلاف سازشیں کر کے اسے ناکام بنانا چاہتے ہیں ۔ پیپلز پارٹی ا ور کارکنان ان سازشوں کو ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں