داتا کی نگری پکار رہی ہے، نقلی شیر کہاں ہیں، بابراعوان

ہفتہ 3 جولائی 2010 13:22

ساہیوال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔03جولائی 2010ء) ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ داتا کی نگری پکار رہی ہے کہ اس مشکل گھڑی میں نقلی شیر کہاں چھپے بیٹھے ہیں ۔پنجاب حکومت امن و امان کے قیام میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، اسے مستعفی ہوجانا چاہیئے۔ یہ بات انہوں نے ساہیوال میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کر تے ہوئےکہی ۔

(جاری ہے)

بابراعوان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی آئندہ عام انتخابات میں پنجاب میں کلین سوئپ کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی جیلوں میں ورکروں کو چھوڑ کر بھاگ جانے والے شریف برادران پیپلز پارٹی کو شکست نہیں دے سکتے۔انہوں نے مزید کہا کہ وردی والا بھاگ گیا ہے اور اس کے چمچے پیپلز پارٹی کی حکومت کیخلاف سازشیں کر کے اسے ناکام بنانا چاہتے ہیں ۔ پیپلز پارٹی ا ور کارکنان ان سازشوں کو ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں