دو مختلف حادثات میں ایک شخص ہلاک جبکہ چار شدید زخمی

بدھ 5 مئی 2010 18:36

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مئی۔2010ء ) دو مختلف حادثات میں ایک شخص ہلاک جبکہ چار شدید زخمی ،تفصیلات کے مطابق چک نمبر 102/7-R ہڑپہ کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل جس پر تین افراد سوار تھے سامنے سے آنے والی ٹرالی کے ساتھ ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار ایک شخص ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

دوسرا حادثہ جی ٹی روڈ ویو ہوٹل کے قریب ہوا جہاں ایک تیز رفتار ڈالہ LFA8828 جسے ڈرائیور تیزرفتاری اور لاپرواہی سے چلا رہا تھا ،ڈالے نے راہگیر ماں اور بیٹی کو کچل دیا جنہیں شدید زخمی حالت میں ریسکیو1122 نے سول ہسپتال پہنچایا جہاں ان کی حالت خطرے میں بتائی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں