پرویز مشرف کو انٹرپول کے ذریعے پاکستان لاکر مقدمہ چلایا جائے،صدیق الفاروق

اتوار 25 اپریل 2010 16:16

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔25 اپریل ۔2010ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء صدیق الفاروق نے مطالبہ کیاہے کہ پرویز مشرف کو انٹرپول کے ذریعے ریڈ وارنٹ جاری کروا کر پاکستان لاکر مقدمہ چلایا جائے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ رو زمسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے سنیئر نائب صدرساہیوال ڈویژن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

صدیق الفاروق نے کہاکہ اگر پیپلزپارٹی نے اس وقت پرویز مشرف کیخلاف مقدمہ در ج نہ کروایا اوراسے عدالت کے کٹہرے میں کھڑا نہ کیا تو عوام اورپیپلزپارٹی کے کارکن یہ سوچنے پر مجبور ہوجائینگے کہ محترمہ کے وارث قانون کے مطابق ان کے قاتلوں کو کیفر کردار تک نہیں پہنچانا چاہتے ۔

انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کا ایشو اگرچہ پرویز مشرف کا پیدا کرد ہ ہے لیکن موجودہ حکومت نے بھی اس میں مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا ہے ۔اس حوالے سے بعض اسیکنڈلزبھی سامنے آرہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ بالخصوص 18فروری کے الیکشن کے بعد لوڈشیڈنگ کا تعین کرنے کیلئے ایک نمائندہ پارلیمانی کمیشن قائم کرنا ضروری ہے تاکہ اصل حقائق قوم کے سامنے لائے جاسکیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں