ساہیوا ل،ڈاکوؤں نے مختلف وارداتوں میں8لاکھ75ہزار روپے کی نقدی اورزیورات لوٹ لئے

جمعہ 16 اپریل 2010 15:51

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔16 اپریل ۔2010ء) ڈاکوؤں نے مختلف وارداتوں میں8لاکھ75ہزار روپے کی نقدی اورزیورات لوٹ لئے پہلی واردات چک70فور آر میں ہوئی جہاں تنویر احمد کے گھرداخل ہوکرچار ڈاکوؤں نے 8لاکھ 50ہزار روپے کے زیورات اورنقدی اوردوموبائل فون چھین لئے عورتوں سے زیورات اتروالئے دوسری واردات چک172نائن ایل میں ہوئی جہاں دوموٹرسائیکل سواروں عبدالحمید اورمحمدشریف سے تین ڈاکوؤں نے 25ہزارروپے کی نقدی اور دوموبائل چھین لئے اورفرارہوگئے پولیس نے دو مقدمات درج کرلئے ابھی تک کوئی ملزم گرفتارنہیں ہوسکا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں