لاہورملتان روڈ پرتیزرفتار بس الٹنے سے تین افراد ہلاک، 24شدیدزخمی

جمعہ 16 اپریل 2010 15:51

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔16 اپریل ۔2010ء) لاہورملتان روڈ پرچک 136 کے قریب تیزرفتار بس الٹنے سے تین افراد ہلاک 24شدیدزخمی ہوگئے 8مسافروں کی حالت نازک ہے حادثہ گاڑی کااگلا ٹائر پھٹ جانے سے پیش آیا تفصیلات کے مطابق ایک مسافر بس 2270ایل ایکس پی ساہیوال سے ملتان جارہی تھی کہ فتووالا موڑ 136نائن ایل کے قریب اگلا ٹائرپھٹ جانے سے قلابازیاں کھاتے ہوئے الٹ گئی جس کے نتیجہ میں اوکاڑہ کی ساجدہ زوجہ حوالدار دوسالہ بچی اورنامعلوم مسافر ہلاک ہوگئے 24مسافر شدید زخمی ہوئے جن میں رشید احمد، احمد، محمد سلیم، سرفراز طارق، حیدرعلی، اکرم ،کنیزفاطمہ اوردیگر 17مسافرشدیدزخمی ہوگئے جن میں آٹھ نامعلوم مسافر ایک عورت سمیت بے ہوش ہیں ان کی حالت تشویشناک ہے پولس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں