ساہیوال،جھگڑے اورمنگنی ٹوٹنے کے واقعات میں تین نوجوان لڑکے اورلڑکی ہلاک

اتوار 11 اپریل 2010 12:55

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔11اپریل ۔2010ء) ساہیوال کے نواح میں گزشتہ رات والدین سے جھگڑ کرخاوند سے ناراض ہوکر اورمنگنی ٹوٹنے پر تین نوجوان لڑکوں اورلڑکی نے گندم کی زہریلی گولیاں کھا کر، نہرمیں کود کرجان دیدی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محمد پورہ عارف والا کے 35سالہ محمد انور نے والدین سے جھگڑ کرگندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں اور مقامی ہسپتال میں چل بسا جہاز گراؤنڈ کے عبدالجلیل اکیس سالہ نے منگنٹی ٹوٹنے پر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھالیں اور چل بسا نہرلوئر باری دو آب اورہیڈ برج سے ایک شادی شدہ لڑکی نے خاوند سے جھگڑ کرنہر میں کود کرجان دیدی جس کی ابھی تک لاش نہیں مل سکی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں