ساہیوال، لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہرہ کرنے والے152افراد کیخلاف مقدمہ درج،چارگرفتار

ہفتہ 10 اپریل 2010 17:02

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اپریل۔2010ء) پولیس نے لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہرہ کرنے والے152افراد کیخلاف توڑ پوڑ ہنگامہ آرائی اور امن عامہ کامسئلہ پیدا کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا چار گرفتار ،دیگر دیہاتی سینکڑوں افراد گورنمنٹ کالج ٹیکنیکل ہڑپہ روڈ میں داخل ہوگئے اور سینکڑوں طلباء کو چھٹی کرانے کیلئے اساتذہ کو گالیاں دیں توڑ پھوڑ کی امن عامہ میں خلل ڈالا اورلوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا جس پر کالج کے سیکورٹی گارڈ کی رپورٹ پر پولیس نے ان دیہات کے گل شیر ،شہباز، اسحاق ،نواز ، صدیق، نذیر رفیق، مسیح اوردیگر152 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا اور چار افراد کو گرفتار کرلیا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں